سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش کے تین دارالحکومت کے اعلان پر سپریم کورٹ کی روک کے خلاف ریاستی حکومت کی درخواست کی سماعت کرنے سے بدھ کو انکار کردیا جج اشوک بھوشن، آر سبھاش ریڈی اور جج ایم آر شاہ کی بنچ نے کہا کہ وہ ریاستی حکومت کی درخواست سننے کے حق میں نہیں ہے۔
آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے گزشتہ چار اگست کو پہلے عبوری حکم جاری کیا تھا اور 14 اگست کو اپنے حکم کو 27 اگست تک کے لیے بڑھا دیا تھا۔
ریاستی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل راکیش دویدی نے دلیل دی کہ ساری تیاریاں کی جانی ہیں اور کسی کو کچھ نہیں پتہ کہ عاملہ کہاں سے کام کرے گی۔
اس دلیل کی سینئر وکیل رنجیت کمار نے شدید مخالفت کی اور کہا کہ ہائی کورٹ نے 27 اگست یعنی کل سے روزانہ آخری سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور جج روہنگٹن فلی نریمن نے الگ الگ مواقع پر معاملے کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا تھا۔