اے پی ہائی کورٹ نے اس معاملہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کمپنی کو مہربند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ عدالت کے احکام کے مطابق کمپنی کو مہر بند کر دیا گیا جس کے خلاف کمپنی عدالت عظمی سے رجوع ہوئی۔
جسٹس للت کی زیرقیادت بنچ نے اس معاملہ کی سماعت کی۔عرضی گذار کمپنی نے بنچ سے درخواست کی کہ ہنگامی حالات میں پلانٹ کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے پلانٹ میں جانے کی اجازت دی جائے۔اس معاملہ کی جانچ کے لئے تشکیل دی گئی 7کمیٹیوں کو بھی اس میں جانے کی اجازت نہ دیئے جانے کی صورتحال سمجھ سے باہر ہے۔سپریم کورٹ نے واضح کردیا کہ نیشنل گرین ٹریبونل یا ہائی کورٹ کی اس معاملہ میں مکمل جانچ کے بعد ہی کمپنی سپریم کورٹ سے رجوع ہو۔نیشنل گرین ٹریبونل یکم جون کو اس معاملہ کی سماعت کرے گا۔