ETV Bharat / state

کورونا کا خوف، خاندان نے 15ماہ تک خود کو گھر میں بند کر لیا - وجئے واڑہ ای ٹی وی بھارت خبر

کورونا کے خوف سے ایک خاندان نے خود کو تقریبا 15ماہ تک گھر میں بند کرلیا۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے کوڈالی گاؤں میں پیش آیا۔ گاؤں کے سرپنچ سی گروناتھ کے مطابق تین افرادنے خود کو تقریبا 15ماہ سے اپنے مکان میں محدود کرلیا۔ان کے ایک پڑوسی کی کووڈ سے موت ہوگئی تھی جس کے بعد سے ان تمام نے خود کو اپنے مکان میں محدود کرلیا۔

کورونا
کورونا
author img

By

Published : Jul 22, 2021, 2:28 PM IST

Updated : Jul 22, 2021, 9:26 PM IST

یہ واقعہ اُس وقت منظرعام پر آیا جب گاوں کا ایک والنٹر سرکاری اسکیم کے تحت ان کومکان کا پلاٹ الاٹ کرنے ان کی انگلیوں کے نشان حاصل کرنے کے لئے پہنچا۔اس والنٹر نے اس بات کی شکایت گاوں کے سرپنچ اور دوسروں سے کی۔گروناتھ نے کہا کہ چیٹوگالابینی، اس کی بیوی اور دوبچے یہاں رہتے ہیں۔یہ تمام کوویڈ سے خوفزدہ تھے جنہوں نے تقریبا 15ماہ تک خود کو گھر میں بند کرلیا ۔اور اندر سے مکان کو قفل ڈال لیا۔

آشاورکر یا کوئی اور والنٹرجو ان کے گھر جاتے، واپس ہوجانے پر مجبور ہوتے کیونکہ دروازہ کھٹکھٹانے پر اس کاکوئی جواب نہیں دیاجاتا۔حال ہی میں ان کے بعض رشتہ داروں نے بتایا کہ تین افراد نے مکان میں خود کو بند کرلیا ہے۔ اور ان کی صحت خراب ہے۔اس معاملہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے وہاں پہنچ کر اس خاندان کو بچایا۔ان کی حالت کافی خراب تھی۔ان کے بال بڑھ گئے تھے۔ان افراد نے کئی دنوں سے نہایا بھی نہیں تھا۔

مزید پڑھیں :دین دیال اپادھیائے ہسپتال کے گارڈس کو کورونا کا خوف نہیں

ان تمام کو فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کاعلاج کیا جارہا ہے۔ سرپنچ کے مطابق اگر یہ خاندان اسی طرح آئندہ تین ماہ زندگی گزارتا تواس خاندان کی موت یقینی تھی۔انہوں نے کہاکہ والنٹر کو اس خاندان نے کہا کہ اگروہ گھر سے نکلے تو ان کی موت ہوجائے گی۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 22, 2021, 9:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.