ETV Bharat / state

بروقت علاج نہ ملنے سے مریض کی موت - ہسپتال کے عملے کی لاپرواہی

راجو کو جمعہ کی صبح 3 بجے کے قریب سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے اننت پور کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ان کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ 'میرے شوہر ایک درخت کے نیچے پڑے رہے۔ انہیں علاج کی سخت ضرورت تھی، انہیں ایڈمٹ نہیں کیا گیا۔'

بروقت علاج نہ ملنے سے مریض کی موت
بروقت علاج نہ ملنے سے مریض کی موت
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 10:19 AM IST

ریاست آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع میں جمعہ کے روز ہسپتال کے عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بروقت علاج نہ ملنے سے مریض کی موت

دراصل راجو کو جمعہ کی صبح 3 بجے کے قریب سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے اننت پور کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ان کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ 'میرے شوہر ایک درخت کے نیچے پڑے رہے۔ انہیں علاج کی سخت ضرورت تھی، انہیں ایڈمٹ نہیں کیا گیا۔ طبی عملے سے بار بار فریاد کی گئی لیکن ان کا علاج نہیں ہوسکا جس سے ان کی موت ہوگئی'۔

انہوں نے مزید کہا 'میری حاملہ بیٹی اور میں نے طبی عملے سے اپنے شوہر کو داخل کرنے کی التجا کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ پانچ گھنٹے بعد میرے شوہر کی موت ہوگئی۔'

یہ بھی بڑھیں: تلنگانہ: سرکاری عہدیدار نے کی خودکشی

وہیں ہسپتال حکام نے کسی قسم کی غفلت سے انکار کیا ہے۔

اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے اس معاملے پر کہا ہے کہ 'متوفی کے لواحقین ابتدائی طور پر جی جی ایچ ہاسپیٹل نہیں آئے تھے۔' انہوں نے کہا کہ 'مریض کا انتقال پہلے ہی تشویشناک حالت میں ہو چکا تھا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.