آندھراپردیش میں تین دارالحکومت سے متعلق کابینہ کی جانب سے منظورہ تجویز کو آج اسمبلی میں پیش کیا گیا جبکہ اس کے خلاف تلگودیشم ارکان اسمبلی نے سابق وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی قیادت میں اسمبلی تک ریلی نکالی۔
اطلاعات کے مطابق ’چلو اسمبلی مارچ‘ کے دوران تلگودیشم اور سی پی آئی کے احتجاجی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ آج آندھراپردیش اسمبلی کے خصوصی سیشن کا آج سے آغاز ہوا ہے جس کا مقصد امراوتی سے انتظامی دارالحکومت کو وشاکھاپٹنم منتقل کرنے کے عمل کو پورا کرنا ہے لیکن یہاں کے کسانوں نے حکومت کے فیصلہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
وزیرفینانس راجندر ریڈی اور وزیر بلدی نظم و نسق بوتسہ ستیہ نارائنا نے اسمبلی میں تمام علاقوں کی یکساں ترقی سے متعلق بل 2020 اور کیپٹل ریجنل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو منسوخ کرنے سے متعلق بل پیش کیا۔
بل کو پیش کرنے کے بعد اسمبلی میں گرما گرم مباحث ہوئے جبکہ تلگودیشم کے ارکان نے بل پر سخت تنقید کی اور ہنگامہ آرائی کی۔
آندھراپردیش اسمبلی، امراوتی میں ہی برقرار رہے گی۔