آندھراپردیش میں کورونا وبا (کووڈ-19) دن بدن خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10,820 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد اتوار کو 2.28 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,27,860ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 97 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2,036 ہوگئی ہے۔ اس مدت میں 9,097 مریضو ں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد 1,38,712 تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج 1626 فعال معاملا ت کے اضافہ کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد 87,112 ہوگئی ہے جو سنیچر کو 85,486 تھی۔ تمام متاثرین کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا سے بری طرح متاثرہ آندھراپردیش انفیکشن کے معاملہ میں ملک میں مہاراشٹر اور تملناڈو کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ ہفتہ آندھرا میں مسلسل تین دنو ں تک دس ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے تھے جس کے بعد یہ دہلی کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ دو لاکھ سے زیادہ متاثرہ معاملات والی یہ ملک کی تیسری ریاست ہے۔