ETV Bharat / state

کشمیر: اختراعات جن کا جنون ہے، وہ جے کے انتظامیہ سے کیوں مایوس ہیں؟ - رفاض اور اشفاق

کوکرناگ کے سایون علاقے سے تعلق رکھنے والے جڑواں بھائی رفاض اور اشفاق نے ایگریکلچر، ہارٹیکلچر اور دیگر شعبوں میں بے شمار کارنامے انجام دیے ہیں، جس کی وجہ سے انھوں نے ملکی سطح پر ایورڈز تو حاصل کیے لیکن مقامی سطح پر دونوں بھائیوں کو نظر انداز کیے جانے سے مایوسی کے شکار ہیں۔

twin brothers rafaz and ashfaq disappoint with jk administration
کشمیر: اختراعات جن کا جنون ہے، وہ جے کے انتظامیہ سے کیوں مایوس ہیں؟
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 5:09 PM IST

خدا داد صلاحیتوں سے مالا مال کوکرناگ کے سایون علاقے کے جڑواں بھائی رفاض اور اشفاق غربت اور مفلسی کے باوجود کشمیر کے کامیاب ترین موجد شمار کیے جاتے ہیں۔

کشمیر: اختراعات جن کا جنون ہے، وہ جے کے انتظامیہ سے کیوں مایوس ہیں؟

بچپن سے ہی نئی نئی چیزوں کو بنانے کی خواہش اور لگن کی وجہ سے دونوں بھائیوں نے ایک منزلہ مکان کی چھت کے نیچے ایک ایسی لیبارٹری قائم کی ہے، جہاں پر گرمی کی تپش اور سردی کی شدت کے باوجود دونوں نے بے شمار ایگریکلچر، ہارٹیکلچر اور دیگر شعبوں کی کئی چیزیں بنائی ہیں۔

رفاض اور اشفاق کے متعدد ایجادات قومی سطح پر بھی منظر عام پر آچکے ہیں، دونوں بھائیوں کے تحقیقی کاموں کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے سابق صدر و میزائل مین اے پی جے عبد الكلام، پرنب مکھرجی سمیت ملک کے دیگر صدور سے انعامات و اسناد بھی حاصل کیے ہیں۔

اشفاق اور رفاض ایک پسماندہ اور مفلس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، کم وسائل و ذرائع کے باوجود بھی انہوں نے اپنے کامیابی کے سفر پر زندگی کی مشکلات کو حاوی نہیں ہونے دیا، والد پیشے سے مزدور ہیں، جس کی وجہ سے بچوں کو اعلی تعلیم دینے کے لیے قرض کا سہارا لینا پڑا، لیکن والد کو مکمل یقین اور اعتماد ہے کہ ان کے بچے تعلم حاصل کرنے کے بعد اپنے والد کو قرض سے نجات دلا دینگے۔

دونوں بھائیوں کو جہاں اس بات کی خوشی ہے کہ انھوں نے مفلسی میں انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرلی ہے، وہیں انہیں اس بات کا ملال اور دکھ بھی ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے نہ تو انکی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور نہ ہی کسی بھی قسم کی مدد۔

مفلسی میں کامیابی کے منازل طئے کرنے والے اشفاق اور رفاض کو ملکی سطح پر ایورڈز سے تو نوازا گیا ہے لیکن مقامی سطح پر دونوں بھائیوں کو نظر انداز کرنے سے ان میں مایوسی پروان چڑھ رہی ہے اور یہ ان کی خداداد صلاحیت کی حوصلہ شکنی کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.