ETV Bharat / state

اننت ناگ میں ٹریفک سگنل لائٹس دو برسوں سے بے کار - سگنل لائٹس غیر فعال

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ٹریفک سگنل لائٹس دو برسوں سے بے کار پڑی ہوئی ہیں۔

اننت ناگ میں ٹریفک سگنل لائٹس دو برسوں سے بے کار

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 8:44 PM IST

ٹریفک نظام کو درست کرنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اننت ناگ کے کھنہ بل اور جنگلات منڈی چوک میں قریب دو برس قبل ٹریفک سگنل لائٹس کو نصب کیا گیا تھا، تاہم دو برس گزر جانے کے بعد بھی انہیں فعال نہیں بنایا گیا ہے۔

کھنہ بل اور جنگلات منڈی چوک قصبہ اننت ناگ کے مصروف ترین چوراہے ہیں، جہاں شدید ٹریفک رش کے سبب اکثر و بیشتر جام لگا رہتا ہے۔ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی غرض سے لاکھوں کی لاگت کے بعد ان مقامات پر سگنل لائٹس نصب کی گئی تھیں جن کا دو برس قبل ضلع انتظامیہ کی جانب سے افتتاح کرنے کے بعد تجرباتی طور بحال بھی کیا گیا تھا، تاہم چند روز کے بعد ہی سگنل لائٹس غیر فعال ہو گئیں۔

اننت ناگ میں ٹریفک سگنل لائٹس دو برسوں سے بے کار

حالانکہ سگنل بتیاں کھمبوں پر نظر آرہی ہیں، تاہم وہ صرف نام کی ہیں، کام کی نہیں۔ سگنل لائٹس کے غیر فعال ہونے کے سبب ٹریفک حکام کو مذکورہ مقامات پر عملہ تعینات کرنا پڑتا ہے، جو ٹریفک کی نقل حمل کو آسان بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’سگنل لائٹس کو نا معلوم وجوہات کی بنا پر بے کار رکھا گیا ہے، سگنل لائٹس کو فعال بنانے سے نہ صرف ٹریفک حکام کو آسانی ہوتی بلکہ ٹریفک نظام کو درست کرنے میں بھی کافی مدد حاصل ہوتی۔‘‘

ادھر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک رخسار صوفی نے کہا کہ سگنل لائٹس کو درست کرنے کی ذمہ داری میونسپل حکام پر عائد ہوتی ہے کیونکہ میونسپل کمیٹی نے ہی ان لائٹس کو نصب کیا تھا، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے اور جلد ہی ٹریفک سگنل لائٹس کو فعال بنایا جائے گا۔

لاکھوں روپے کی لاگت کے باوجود اننت ناگ میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر بے کار رکھی گئی سگنل لائٹس کو مقامی باشندوں نے معقول میکانزم کے تحت جلد سے جلد فعال بنانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.