اننت ناگ: یوم آزادی کے موقع پر جموں کشمیر کے دیگر حصوں سمیت جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یوم آزادی کو پُرامن اور خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے تمام سکیورٹی ایجنسیاں قبل از وقت متحرک تھیں، تقریبات کو احسن طریقہ سے پائے تکمیل پہنچانے کے لئے پولیس ،ایس او جی ،سی آر پی ایف ،فوج کو جگہ جگہ ہر تعینات کیا گیا ہے۔ حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری کو قائم کیا گیا ہے۔ سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے لئے ڈرون کی مدد لی جارہی ہے بعض مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے متعدد مقامات پر ناکے قائم کئے ہیں جس دوران راہگیروں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے اور لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کئے جا رہے ہیں،تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ادھر یوم آزادی 2023 کی رنگا رنگ تقریب کے لیے مختلف محکموں کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔سیکورٹی ، ٹریفک لائحہ عمل ، بیٹھنے کے انتظامات، فل ڈریس ریہرسل، سجاوٹ، بجلی اور پانی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ کے انتظامات، صفائی، طبی سہولیات،کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔اننت ناگ میں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کھنہ بل میں یوم آزادی کے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوگی۔
مزید پڑھیں: Security Arrangements For I DAY یوم آزادی کی تقریبات کے احسن انعقاد کی خاطر سکیورٹی کے فقید المثال انتظامات