ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، خستہ حال ذبیحہ خانہ کو منہدم کیا گیا - ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

ای ٹی وی بھارت نے اس تعلق سے کئی بار خبریں نشر کی تھیں اور معاملے کو میونسپل انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تھا۔ جس کے بعد متعلقہ محکمہ نے بوسیدہ ذبیحہ خانہ کو منہدم کرنے کا کام شروع کیا ہے، تاکہ اس جگہ کو مفاد عامہ کے طور پر استعمال کیا جائے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، خستہ حال ذبیحہ خانہ کو منہدم کیا گیا

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 7:56 PM IST

اننت ناگ کے پُشو محلہ میں موجود پُرانا ذبیحہ خانہ خستہ حالی کا شکار تھا۔ چند مقامی افراد اس پرانے ذبیحہ خانہ کو بطور کوڑا دان استعمال کررہے تھے۔ نشہ خوروں نے اسے اپنا اڈہ بنالیا تھا۔ ذبیحہ خانہ کافی بوسیدہ ہو چکا تھا۔ جس کی وجہ سے ہمیشہ اس کے گرنے کا بھی خطرہ لاحق رہتا تھا۔ اس تعلق سے مقامی لوگوں کا مطالبہ تھا کہ بوسیدہ ذبیحہ خانہ کو جلد از جلد منہدم کیا جائے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، خستہ حال ذبیحہ خانہ کو منہدم کیا گیا

اور اس کے عوض یہاں پر پارک، میریج ہال،کمیونٹی ہال یا شاپنگ کمپلکس تعمیر کرکے مفاد عامہ کے استعمال میں لایا جائے۔ ای ٹی وی بھارت نے اس تعلق سے کئی بار خبریں نشر کی تھیں اور معاملے کو میونسپل انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تھا۔ جس کے بعد متعلقہ محکمہ نے بوسیدہ ذبیحہ خانہ کو منہدم کرانے کا کام شروع کیا ہے۔ تاکہ اس جگہ کو مفاد عامہ کے طور پر استعمال کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کوکرناگ کے دنویٹھ پورہ میں سرچ آپریشن شروع

بذریعہ فون میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے کہا کہ 'مذکورہ جگہ پر میریج ہال اور کمیونٹی ہال تعمیر کیا جائے گا۔ جس پر 40 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ اس منصوبہ پر کام شروع کیا جائے گا مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ' ای ٹی وی بھارت کی جانب سے معاملہ اجاگر کرنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے' لوگوں نے میونسپل کونسل اننت ناگ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.