ETV Bharat / state

اننت ناگ: یوم اساتذہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام

تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن جنوبی کشمیر، چیف ایجوکیشن افسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ افسر، پرنسپل ایچ ایس ایس رانی باغ کے علاوہ دیگر افسران اور طلباء نے شرکت کی۔

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 11:58 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں یوم اساتذہ بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔

اننت ناگ: یوم اساتذہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام

اس موقع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول رانی باغ میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے بطور مہمان خصوصی کی۔

تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن جنوبی کشمیر، چیف ایجوکیشن افسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ افسر، پرنسپل ایچ ایس ایس رانی باغ کے علاوہ دیگر افسران اور طلباء نے شرکت کی۔

اس موقع پر سماج میں اساتذہ کے کردار اور معاشرے کی مجموعی تبدیلی میں اساتذہ کے اہم رول پر روشنی ڈالی گئی۔

ڈی سی نے اپنے خطاب کے دوران اساتذہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اساتذہ قوم کا معمار ہیں، جو نوجوانوں کے مستقبل کے ضامن ہیں۔

تقریب کے دوران ضلع کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ کو ان کے قابل تحسین کام پر انعامات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم اساتذہ: ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے اقوال زریں

ڈاکٹر سنگلا نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے طلباء کے لیے رول ماڈل بنیں اور ان طلباء پر توجہ دیں جو کمزور ہیں۔

انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کے رشتے کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.