ETV Bharat / state

Budgam Police Issues Helpline Numbers برفباری کی پیشگوئی، بڈگام پولیس نے جاری کیے ہیلپ لائن نمبرات - لینڈ سلائیڈنگ اور تودے گر آنے کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں بارشوں اور برفباری کے بیچ لینڈ سلائیڈنگ اور تودے گر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر عوام الناس سے مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ Snowfall In Kashmir, Police Issues Helpline Numbers

برفباری کی پیشگوئی، بڈگام پولیس نے جاری کیے ہیلپ لائن نمبرات

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 5:41 PM IST

برفباری کی پیشگوئی، بڈگام پولیس نے جاری کیے ہیلپ لائن نمبرات

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں ؤ کشمیر پولیس نے ضلع بڈگام کے سیاحتی مقامات بشمول دودھ پتھری اور یوسمرگ کے علاوہ ضلع کے دیگر بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے سبب خرام موشم کی پیشگوئی کے پیش نظر ہیلپ لائن نمبرات جاری کئے ہیں۔ بڈگام پولیس نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران عوام سے فوری طور پر ان نمبرات پر رابطہ قائم کرکے مدد طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفبانی تودے گرآنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ بڈگام پولیس نے مندرجہ ذیل ہیلپ لائن نمبرات جاری کیے ہیں:

۔

ایس ایچ او بڈگام 9419000538۔ ایس ایچ او ماگام 9906449794۔ ایس ایچ او خانصاحب 9596000212 ۔ ایس ایچ او چاڈورہ 7006411196۔ ایس ایچ او چرار یشریف 9797279660۔ ️ ایس ایچ او کھاگ 9419905840۔ ایس ایچ او بیروہ 7006252476۔ ڈی او ہمہامہ 6005599737۔ ای او سوئیبگ 9906000474۔ ڈی او ناربل 9797626526۔ ڈی او وترہیل 9419007052۔ ڈی او پکھر پورہ 9797985415۔ آؤٹ پوسٹ ہاردہ پنزو 9596203940۔ ڈی او مونچھوا 9797290222 ۔ ان نمبرات کے علاوہ پی سی آر بڈگام کے ایمرجنسی ٹیلی فون نمبرات پر بھی رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے: 01951255207️ ۔01951255042 ۔8082567612 ۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، ٹنگمرگ سمیت وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مشہور سیاحتی مقامات دودھ پتھری اور یوسمرگ میں بھی برفباری 11جنوری سے ہی ہلکی برفباری ہوئی۔ ضلع بڈگام کے دیگر کئی بالائی علاقوں میں برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

برفباری کے نتیجے میں تاریخی مغل روڈ، سری نگر - لیہہ شاہراہ، گریز - بانڈی پورہ روڈ، سادھنہ ٹاپ، زوجیلا - کیرن روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔ تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل فی الوقت حسب معمول جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.