ETV Bharat / state

اننت ناگ: سینیئر ڈاکٹرز کووڈ ڈیوٹی دینے سے انکار

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 8:31 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں چند سینئر ڈاکٹرز کووڈ ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

سینئر ڈاکٹرز کووڈ ڈیوٹی دینے سے انکار
سینئر ڈاکٹرز کووڈ ڈیوٹی دینے سے انکار

ذرائع کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ(جی ایم سی) میں شعبہ جنرل میڈیسن کو چھوڑ کر دیگر شعبہ جات سے وابستہ چند ڈاکٹرز کووڈ ڈیوٹی دینے سے صاف انکار کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ تقریبا گزشتہ دو ماہ سے چلتا آرہا ہے۔

سینئر ڈاکٹرز کووڈ ڈیوٹی دینے سے انکار
ای ٹی وی بھارت کو ذرائع کے حوالے سے موصول شدہ اطلاع کے مطابق میڈیکل کالج انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جا رہے ڈیوٹی روسٹر کو چند سینئر ڈاکٹرز نظر انداز کر رہے ہیں اور کووڈ واڈز میں خدمات انجام دینے سے انکار کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود ان کے خلاف کسی طرح کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے جنرل میڈیسن شعبہ سے وابستہ ڈاکٹرز پر کام کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور کووڈ واڈز کی دیکھ بال بھی متاثر ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق شعبہ جنرل میڈیسن کے ایچ او ڈی، غلام جیلانی رومشو نے یہ معاملہ کئی بار میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی کی نوٹس میں لایا، تاہم ان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'سسرال اپناتا ہے نہ پاکستان جانے کی اجازت'

ای ٹی وی کے نمائندے میر اشفاق نے جب اس سلسلہ میں میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی سے بات کی تو انہوں نے معاملہ کی تردید کرتے ہو ئے کہا کہ تمام شعبہ جات سے وابستہ ڈاکٹرز کووڈ واڈز میں اپنی خدمات بخوبی انجام دیتے ہیں۔تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ 2 ڈاکٹرز نے ڈیوٹی روسٹر کی خلاف ورزی کی ہے اور مذکورہ ڈاکٹرز جواب طلب کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.