ETV Bharat / state

ونپوہ اننت ناگ سڑک حادثہ میں اسکوٹی سوار ہلاک - اننت ناگ ونپوہ میں سڑک حادثہ

اننت ناگ ضلع کے ونپوہ علاقہ میں ایک اسکوٹی سوار سی آر پی ایف کی گاڑی کے زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ متوفی کی شناخت 50 سالہ محمد یوسف چوہان کے بطور ہوئی۔Scooty rider killed In Anantnag

scooty-rider-dies-of-accident-in-anantnag
ونپوہ اننت ناگ سڑک حادثہ میں اسکوٹی سوار ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 9:47 PM IST

اننت ناگ: اننت ناگ کے ونپوہ علاقہ میں ایک سڑک حادثہ کے دوران ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت محمد یوسف چوہان کے بطور ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے ونپوہ علاقے میں پیر کی سہ پہر ایک سڑک حادثے میں ایک 50 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریلوے پل کے قریب پیش آیا۔ متوفی کی شناخت چیر پورہ شانگس کی رہنے والے محمد یوسف چوہان ولد غلام محمد چوہان کے طور پر ہوئی۔

بتایا جا رہا یے کہ پچاس سالہ محمد یوسف چوہان اسکوٹی سوار کی اس وقت موت ہوگئی جب اس کی اسکوٹی کو سی آر پی ایف کی ایک گاڑی نے ٹکر مار دی۔اگرچہ مذکورہ شخص کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.