ETV Bharat / state

Natia Mushaira at Bijbehara: ساہتیہ اکادمی کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام

’’رمضان المبارک کے متبرک ایام میں نعتیہ مشاعروں کا انعقاد کشمیر کی قدیم روایت رہی ہے۔ یہی ہمارا ثقافت و ورثہ ہے جسے ہمیں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔‘‘ Natia Mushaira at Bijbehara

Natia Mushaira at Bijbehara: ساہتیہ اکادمی کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام
Natia Mushaira at Bijbehara: ساہتیہ اکادمی کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام
author img

By

Published : Apr 20, 2022, 4:20 PM IST

اننت ناگ: ساہتیہ اکادمی نئی دلی کے زیر اہتمام ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ نعتیہ مشاعرہ میں جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معروف شعراء و ادباء نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شعراء نے اپنے مخصوص اور دلکش انداز میں نعتیہ کلام پیش کرکے داد تحسین وصول کی۔ Sahitya Academy Organised Natia Mushaira in Bijbehara

ساہتیہ اکادمی کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام

مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں نعتیہ مشاعرے کے سرپرست غلام نبی آتش نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محفل میں سماں باندھا۔ اس موقع پر غلام نبی آتش نے کہا کہ رمضان المبارک کے متبرک ایام میں نعتیہ مشاعروں کا انعقاد یہاں کی قدیم روایت رہی ہے۔ ان کے مطابق ’’یہی ہماری اصل ثقافت و ورثہ ہے جسے ہمیں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے محفل مشاعرہ کے انعقاد پر ساہتیہ اکاڈمی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ Sahitya Academy Organised Natia Mushaira in Bijbehara

میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آتش نے کہا کہ ساہتیہ اکادمی ہمیشہ سے مختلف زبانوں کو فروغ دینے کے لئے کام رہی ہے، جس کے لئے چھوٹے بڑے پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کے ادب کو فروغ جبکہ ادب کی خدمت کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔ Natia Mushaira at Bijbehara

مزید پڑھیں: پلوامہ کے سینٹرل ہائی اسکول میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.