ETV Bharat / state

ویری ناگ: 'بوسیدہ بجلی کے کھمبے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں' - بجلی کی تاریں

جنوبی کشمیر کے ویری ناگ میں بوسیدہ کھمبوں پر بچھائی گئی بجلی کی ترسیلی لائنز کبھی بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ویری ناگ: بوسیدہ بجلی کے کھمبے عوام کے لیے باعث پریشانی

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 4:01 PM IST

جنوبی کشمیر کے ڈورو، ویری ناگ کے تھمن علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنز لکڑی کے عارضی کھمبوں پر بچھائی گئی ہیں جو کبھی بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

مقامی آبادی ہر وقت اسی خطرے کے سائے میں جی رہی ہے کہ کہیں ’’بوسیدہ کھمبوں اور درختوں پر لٹکائی گئیں بجلی کی ترسیلی لائنز گر کر انسانی جانوں کو نقصان نہ پہنچا دیں۔‘‘

ویری ناگ: بوسیدہ بجلی کے کھمبے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس ضمن میں انتظامیہ سمیت محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) کو کئی بار مطلع کیا تاہم انکے مطابق انکی مانگوں پر کبھی بھی غور نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بوسیدہ کھمبوں پر نصب کی گئی بجلی کی تاریں آئے روز گرتی رہتی ہیں جس کے سبب کئی کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں ضلع انتظامیہ سے بجلی نظام کے ڈھانچے میں بہتری لانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.