ETV Bharat / state

عالم دین کی گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل - Kashmir

جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین نے عوام سے لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔

islamic scholar
عالم دین کی عوام سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 9:00 PM IST

ملک و پوری دنیا کے ساتھ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے کے باوجود بعض افراد سرکاری حکمنامے و دیگر احتیاطی و بچاؤ تدابیر پر عمل نہیں کرتے۔

عالم دین کی عوام سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل

ایسے میں سرکاری غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان، طبی ماہرین و مذہبی رہنما بھی آئے روز لوگوں سے سرکاری حکمنامہ پر عمل کرنے کی تاکید کرتے رہتے ہیں۔

اسی تناظر میں درگاہ سخی زین الدین ولی رحمۃ اللہ علیہ واقع عیشمقام کے مجاور و عالم دین مولوی محمد یوسف صاحب نے ای ٹی بھارت کے ذریعے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں کے اندر ہی قیام کریں۔

مولوی محمد یوسف نے کہا کہ دین اسلام میں ایسے حالات میں جماعت ترک کرنے اور مساجد کے بجائے اپنے گھروں کے اندر نماز ادا کرنے کی مکمل اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حالات کے دوران جو ہدایات آج سرکار کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں اس کی ذکر چودہ سو سال قبل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ہے جو مشہور حدیث کی کتاب بخاری شریف میں واضح ہے، لہٰذا سرکاری حکمنامے اور طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ہدایات، بچاؤ و احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے، تب ممکن ہے کہ اس مہلک وبا کو روکنے میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

مولوی محمد یوسف نے لوگوں سے اپنے گھروں کے اندر کثرت سے عبادت کرنے، درود و اذکار اور خاص کر دعاؤں کا اہتمام کرنے کی گزارش کی تاکہ عالم انسانیت کو اس خطرناک وبا سے چھٹکارا ملے۔

انہوں نے لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے اور مذہبی رہنماؤں طبی ماہرین کے مشوروں اور سرکاری حکمنامے پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔

مولوی صاحب نے اپنے آبائی گھر واقع عیشمقام، ضلع اننت ناگ میں اس کا خلاصہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.