ETV Bharat / state

JKPM on Mirwaiz Detention: پیپلز مومنٹ کا میرواعظ کی نظری بندی ختم کرنے کا مطالبہ - مولوی محمد عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ

جے کے پی ایم کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ’’میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مذہبی شخصیت بھی ہیں، لہذا ان کی سماجی اور مذہبی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

پیپلز مومنٹ کا میرواعظ کی نظری بندی ختم کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 3:22 PM IST

اننت ناگ: جموں کشمیر پیپلز مومنٹ (جے کے پی ایم) کے نائب صدر ایڈووکیٹ سید اقبال طاہر نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ JKPM Seeks end of Mirwaiz’s Detention انہوں نے کہا کہ ’’جمہوریت میں ہر ایک کو آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے، جمہوری ملک میں سیاسی، سماجی اور مذہبی طور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی آزادی ہے، طاقت کے بل بوتے پر کسی پر بھی اپنی سوچ مسلط کرنا جمہوریت کے خلاف ہے۔‘‘

پیپلز مومنٹ کا میرواعظ کی نظری بندی ختم کرنے کا مطالبہ

ایڈووکیٹ اقبال طاہر نے کہا کہ میر واعظ ایک سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مذہبی شخصیت بھی ہیں، لہذا ان کی سماجی اور مذہبی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ Mirwaiz Umar Farooq House Detention اس لئے ان کی حکومت سے پُر زور اپیل ہے کہ میرواعظ کی فوری رہائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔ اور ان کی طویل نظر بندی کو ختم کرکے انہیں سماجی، مذہبی اور ملی فرائض بلا کسی پابندی یا روک ٹوک کے انجام دینے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

انہوں نے میرواعظ کے ساتھ ساتھ سبھی سیاسی قیدیوں خصوصاً نوجوانوں کی رہائی کو جلد از جلد یقینی بنائے جانے کی بھی اپیل کی جو، انکے مطابق، اعتماد سازی کا ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔ اقبال طاہر نے اس بات پر زور دیا کہ ’’مسائل کے حال کے لئے بات چیت کی راہ ہموار کی جائے، بات چیت ہی ایک واحد راستہ ہے جس سے ہر پیچیدہ مسئلہ کا ازالہ ممکن ہو سکتا ہے۔Mirwaiz House Arrest

واضح رہے کہ علیحدگی پسند رہنما میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل ہی انتظامیہ نے خانہ نظر بند کر دیا تھا۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق آج بھی اپنی رہائش گاہ واقع نگین، سرینگر میں نظر بند ہیں۔ چند روز قبل لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ایک انٹریو کے دوران میرواعظ کی نظر بندی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’’میرواعظ نظر بند نہیں، بس اُنکی حفاظت کے لئے انکے گھر کے باہر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔‘‘Politics on Mirwaiz Detention

مزید پڑھیں: Shia Leader Demands Release of Mirwaiz Umar: شیعہ لیڈر کا میرواعظ کشمیر کی رہائی کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.