ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: سڑک تعمیر نہ ہونے سے عوام پریشان

علاقے کے لوگوں کو ضروری اشیا بشمول راشن وغیرہ سر یا گھوڑوں پر لاد کر ہی گھر پہنچانا پڑتا ہے۔

No road
سڑک
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 3:46 PM IST

ضلع اننت ناگ کے نوشہرہ علاقہ میں رہائش پزیر گجر بستی کے لوگ دور جدید میں بھی سڑک سے محروم ہیں۔ جس سے علاقے کی کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سڑک

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش کے دوران انہیں آنے جانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی آفت اور ایمرجنسی کے وقت بیماروں کو مین سڑک تک چارپائی سے کاندھوں پر لے جانا پڑتا ہے۔

لوگوں کے مطابق اسپتال لے جاتے ہوئے متعدد بیمار راستے میں ہی فوت ہو گئے۔ وہیں، پہاڑی راستہ عبور کرنے کے دوران کئی افراد معذور بھی ہو چکے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے معمولی بارش کے دوران نہ صرف اسکولی بچے بلکہ عام لوگ بھی گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی پڑھائی بھی متاثر ہوتی ہے۔ دوسری جانب برفباری ہوتے ہی علاقہ کے لوگ تحصیل سے بالکل منقطع ہو جاتے ہیں اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں نے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے تئیں بیدار کیا

لوگوں کو ضروری اشیا بشمول راشن وغیرہ سر پر یا گھوڑوں پر لاد کر ہی گھر پہنچانا پڑتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے یہ معاملہ کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں لایا ہے۔ تاہم حکام نے ان کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ ایگزیکیٹو انجینئر پی ایم جی ایس وے محمد سلطان کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے فون پر کہا کہ محکمہ کی طرف سے ابھی تیسرے مرحلے کے تحت سڑکوں کو کشادہ بنایا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ چوتھے مرحلے کے تحت مذکورہ سڑک پر کام کر کے اسے آمد و رفت کے قابل بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.