اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں بی ڈی سی Block Development Council دفتر کے احاطے میں پنچوں اور سر پنچوں نے محکمہ بجلی کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔ اس موقع پر احتجاجیوں کے ہمراہ بلاک ڈیولپمینٹ کونسل کی چیئرپرسن پروینہ اختر بھی شامل رہیں۔ موقع پر سرپنچوں نے کہا کہ محکمہ بجلی پہاڑی علاقوں میں رہنے والے غریب اور مالی طور پر کمزور لوگوں کے ساتھ ظلم کر رہا ہے۔ انہیں ماہانہ سات سو روپیہ بطور بجلی فیس ادا کرنا ہوتا ہے جو ان کی حیثیت سے باہر ہے Panches and Sarpanches Protest Against Power Dept in Kokernag۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں کی کثیر آبادی خطہ افلاس سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جو محض ایک بلب سے روشنی حاصلِ کرتے ہیں۔ ان کے پاس دور حاضر میں کسی بھی طرح کی جدید مشینری موجود نہیں ہے۔ پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ بڑی مشکل سے دن بھر مزدوری کرکے شام کا کھانا کھا پاتے ہیں اور ایسے میں انہیں سات سو روپے کا بجلی بل بھرنا پڑتا ہے، جو کہ سرا سر ظلم ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ غریب لوگوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نا انصافی نہ ہو۔
مزید پڑھیں: