ETV Bharat / state

Aishmuqam Tragedy Creates Pall of Gloom تین لوگوں کے قتل کے بعد عشمقام میں صف ماتم - Mehbooba Mufti On Aishmuqam incident

اننت ناگ کے عشمقام علاقہ میں جمعہ کی صبح ایک نوجوان نے حملہ کرکے تین افراد کو ہلاک جبکہ کئی دیگر کو زخمی کر دیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ نوجوان منشیات کا عادی تھا اور دماغی توازن کھو جانے کے بعد نوجوان نے یہ واردات انجام دی۔ اس سانحہ پر علاقہ میں ماتم کا ماحول پیدا ہوا ہے۔Aishmuqam Youth Kills Three Persons

pall-of-gloom-in-aishmuqam-locality-when-a-man-kills-three-persons-including-his-mother
تین لوگوں کے قتل کے بعد عشمقام میں صف ماتم
author img

By

Published : Dec 23, 2022, 6:44 PM IST

Updated : Dec 23, 2022, 10:00 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقہ میں جمعہ کی صبح ایک مقامی نوجوان نے اپنی والدہ سمیت تین لوگوں کا بے دردانہ قتل کیا۔مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ نوجوان منشیات کا عادی تھا،جس سے اس کی دماغی حالت بگڑ گئی اور وہ آج اچانک بھڑک اٹھا،جس کے بعد اس نے اپنے اہل خانہ پر حملہ کیا۔حملے میں نوجوان کی والدہ شدید زخمی ہوئی ہے جو دوران علاج چل بسی، وہیں نوجوان کا والد اور کئی افراد خانہ بھی حملے میں زخمی ہو گئے۔Drug Addict Kills Three In Aishmuqam

عیشمقام میں تین لوگوں کے قتل کے بعد علاقہ میں صف ماتم

مذکورہ نوجوان یہ واردات انجام دینے کے بعد اپنے گھر سے چلے گئے اور جوبھی مذکوہ نوجوان کے راستے میں آئے ان پر نواجوان نے حملہ کیا۔بتایا جا رہا یے کہ نوجوان کے ہاتھ میں ایک لکڑی کا ایک بڑا ڈنڈا موجود تھا جس سے وہ لوگوں پر وار کر رہا تھا۔

نوجوان کے حملے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے،جن کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دوران علاج زخمیوں میں تین افراد نے دم توڑ دیا جس میں نوجوان کی والدہ بھی شامل ہے۔

متوفین کی شناخت غلام نبی خادم ولد اسد اللہ، حفیظہ بیگم اور محمد امین شاہ ساکنان عشمقام کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت عبدالرحمان وانی ولد محمد امین وانی، محمد سلطان ولد محمد یوسف ساکنان عشمقام کے بطور ہوئی ہے۔ Aishmuqam Tragedy

یہ بھی پڑھیں: Son Killed Mother بیٹے نے اپنی ہی ماں کا قتل کیوں کیا؟

پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاشوں کو لواحقین کے سپرد کیا گیا ،جس دوران علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی۔پولیس نے ملوث نوجوان کو گرفتار کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔ گرفتار نوجوان کی شناخت کی جاوید حسن راتھر کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ وپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ٹیوٹ کر کے بتایا کہا کہ" عشمقام میں ہونے والے وحشیانہ واقعہ سے خوفزدہ ہے۔ جموں و کشمیر میں مقامی دکانوں میں منشیات اور شراب کی رسائی نے موت اور تباہی کا راستہ شروع کر دیا ہے۔"Mehbooba Mufti On Aishmuqam incident

Last Updated : Dec 23, 2022, 10:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.