اننت ناگ میں واقع بجبہاڑہ میں ایم جی نریگا سے وابستہ ٹھکیداروں نے آج اپنی مانگوں کو لے کر بجبہاڈہ میں قائم بلاک ڈیولپمنٹ آفس کے سامنے احتجاج کیا۔
اس موقعے پر احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ ان کی بقایا جات ابھی تک واگزار نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ان ترقیاتی کاموں کو کرنے کے لئے بنکوں سے قرضہ لیا ہوا ہے لیکن پیسے میسر نہ ہونے کی وجہ سے وہ ابھی تک اپنا قرضہ ادا نہیں کر پائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ' 30 ستمبر کو عدالت سے منصفانہ فیصلے کی توقع ہے'
وادی کشمیر میں سرکاری ملازمین اپنی نوکریوں کی مستقلی اور رُکی پڑی تنخواہوں کو واگزار نہ کرنے کے خلاف سراپا احتجاج رہتے ہیں، وہیں مرکزی سرکار کی طرف سے دی گئی کچھ اسکیموں کے تحت کام کرنے والے ٹھیکدار بھی اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔
احتجاجیوں نے گونر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کی بقایا جات کو جلد از جلد واگزار کیا جائے، تاکہ یہ اپنا اور اپنے اہل خانہ کو دو وقت کی روٹی مہیا کرا سکیں۔