ETV Bharat / state

مرکزی وزیر ڈاکٹر بھارتی پریوین پوار نے پہلگام میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا - سماجی بہبود

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر ڈاکٹر بھارتی پریوین پوار نے ضلع اننت ناگ کا دورہ کرکے مختلف وفود سے ملاقات کی۔ وہیں انہوں نے پہلگام میں ایک ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

مرکزی وزیر نے پہلگام میں ایک اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 8:58 PM IST

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر ڈاکٹر بھارتی پریوین پوار نے منگل کے روز ضلع اننت ناگ کے پہلگام کا دورہ کیا۔

مرکزی وزیر نے پہلگام میں ایک اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

اننت ناگ کے تین روزہ دورہ کے دوران انہوں نے مختلف طبی مراکز کا معائنہ کیا۔ وہیں، انہوں نے پہلگام میں مختلف سماجی وفود، سماجی کارکنان، ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی چیئرپرسنز سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

ان کے ہمراہ ڈی سی اننت ناگ، چیف میڈیکل افسر سمیت دیگر کئی افسران موجود تھے۔

وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں صحت کے حوالے سے درپیش مختلف مسائل و مطالبات کو مرکزی وزیر کے سامنے اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: دریائے لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’مرکزی سرکار سماجی بہبود اور عوام کو صحت سے جڑے تمام تر سہولیات کو بہم پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ:وادی میں اخروٹ توڑنے کا سیزن عروج پر،تاجر پریشان

انہوں نے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے علاقہ میں درپیش مشکلات اور جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.