ETV Bharat / state

Janmashtami Celebrated in Bijbehara : بجبہاڑہ میں پنڈتوں نے منایا کرشن جنم اشٹمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 7:32 PM IST

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے بجبہاڑہ پہنچ میں واقع سوریہ مندر پہنچ کر کشمیری پنڈتوں کو جنم اشٹمی کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔

بجبہاڑہ میں پنڈتوں نے منایا کرشن جنم اشٹمی

اننت ناگ: وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں کرشن جنم اشٹمی جسے کشمیری میں ’’زرمہء سَتم‘‘ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، کے موقع پر پنڈت برادری نے روایتی پوجا پاٹ اور جلسے جلوس کا بھی اہمتام کیا۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں مٹن، بجبہاڑہ علاقے میں بھی جنم اشٹمی بڑے ہی جوش و خروش سے منایا گیا۔ جنم اشٹمی کے موقع پر مارٹنڈ سوریہ مندر کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز سے ہی مارٹنڈ سوریہ مندر میں عقیدت مندوں کی خاصی تعداد جمع ہو چکی تھی۔ اس سلسلے میں گزشتہ شام سے ہی مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کے علاوہ بھجن اور دیگر تقریبات منعقد کی گئیں۔

دن بھر مارٹنڈ سوریہ مندر میں جنم اشٹمی کے موقع پر کشمیری پنڈتوں کا خاصا تاندا بندھا رہا۔ عقیدت مندوں نے سوریا مندر سے جانکی یاترا نکال کر کرشن بھگوان کی مورتی کو پالکی میں سجا کر ژاکہ مندر پہنچایا اور اسی ژاکہ مندر میں عقیدت مندوں نے کرشن بھگوان کے خصوصی پوجا پاٹ کا خاص اہتمام بھی کیا۔ عقیدت مندوں نے خوشی کا اظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’مٹن ہمیشہ سے ہی ہندو، مسلم اور سکھ اتحاد کا مرکز رہا ہے، مٹن میں ہر کوئی تہوار آپسی بھائی چارے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: non migrant kashmiri pandits: بہتر حالات کے انتظار میں بوڑھے ہوگئے، پر امیدیں ختم نہ ہوئیں، نان مائیگرنٹ پنڈت

ایک مقامی کشمیری پنڈت نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’نوئے کی دہائی سے قبل جو جوش و خروش دیکھنے کو ملتا تھا، آج وہی رونق پھر سے یہاں دکھائی پڑی۔ آج بھی وہ بھائی چارہ قائم و دائم ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پنڈتوں نے بھگوان کرشن کی پوجا کی اور مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان قائم رہنے کی دعا کی۔ اس موقع پر جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی بھی کشمیری پنڈتوں کو مبارک باد پیش کرنے سوریہ مندر پہنچی۔ انہوں نے بھی مذہبی رواداری اور آپسی بھائی چارے کے لئے خصوصی دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.