ETV Bharat / state

قربانی کے جانوروں پر لاک ڈاؤن کا اثر - بھیڑ فروخت کرکے اپنی روزی روٹی کا انتظام کر سکیں

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع پہلگام میں کورونا وائرس وبا کے درمیان بقرعید منانے کا وہ جوش و جذبہ دیکھنے میں نہیں آ رہا ہے، جو گزشتہ برسوں میں دیکھنے کو مل رہا تھا۔

قربانی کے جانوروں پر لاک ڈاؤن کا اثر
قربانی کے جانوروں پر لاک ڈاؤن کا اثر
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 4:13 PM IST

وبائی صورت حال کے پیش نظر جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہے وہیں بقر عید پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں نمایا کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

بقر عید سے قبل کچھ ایسے لوگ بازاروں کا رخ کرتے تھے جو سال بھر مویشی پال کر انہیں منڈیوں میں لے جاتے تھے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ مویشی فروخت کرکے ان کی روزی روٹی اور سال بھر کا خرچہ بقر عید کے موقعے پر نکلتا تھا لیکن وبائی صورتحال نے زندگی کی رفتار دھیمی کرکے اس تجارت سے جڑے افراد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

قربانی کے جانوروں پر لاک ڈاؤن کا اثر

پہلگام کے رہائشی محمد رقیب خان کا روزگار میوشیوں سے جڑا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'بڑی محنت سے ہم سال بھر بھیڑ پالتے ہیں تاکہ بقر عید کے موقعے پر ان کا اچھا دام مل سکے اور عید الاضحی سے قبل ہم بازاروں کا رخ کرتے ہیں تاکہ بھیڑ فروخت کرکے اپنی روزی روٹی کا انتظام کر سکیں۔ حسب معمول ہم وبائی صورتحال کے دوران بھیڑ بکریوں کو فروخت کرنے کی غرض سے بازاروں کی جانب رواں دواں ہیں لیکن عید کو صرف دو دن رہ گئے ہیں۔ ہم ابھی بھی تشنہ خریدار ہیں اور ابھی تک ایک جانور بھی فروخت نہیں ہوا۔ ہم بہت زیادہ پریشان ہیں کیونکہ ہم سال بھر ان ایام کا انتظار کرتے ہیں تاکہ روزی روٹی کا انتظام ہو جائے۔'

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: پولیس نے بازار کا دورہ کیا

محمد رقیب جیسے لاکھوں لوگ اس تجارت سے وابستہ ہیں لیکن وبائی صورتحال نے ان کے اس تجارت کو بھی ٹھپ کرکے رکھ دیا ہے۔

اس کے علاوہ وبائی صورتحال کے درمیان اور پرتناؤ ماحول کو دیکھتے ہوئے بازاروں سے رونق غائب ہو گئی ہے جو بقر عید سے قبل دیکھائی دیتی تھی۔ جیسا کہ وبائی صورتحال نے پوری معیشت کا نظام بگارڈ دیا وہی یومیہ بنیادوں پر مزدوری کرنے والے اور محمد رقیب جیسے لاکھوں افراد پر بھی خاصہ اثر پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.