ETV Bharat / state

اننت ناگ: غیر مقامی باشندوں کے لیے لنگر کا اہتمام - لنگر

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مقامی باشندوں کی جانب سے غیر مقامی افراد کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

langar anantnag
اننت ناگ: غیر مقامی باشندوں کے لیے لنگر کا اہتمام
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 4:07 PM IST

کوروناوائرس کے چلتے مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں کشمیر کے باشندے بیرون ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں وہیں تجارت اور دیگر کاموں کے سلسلے میں کشمیر آئے غیر مقامی باشندے بھی کئی جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

اننت ناگ: غیر مقامی باشندوں کے لیے لنگر کا اہتمام

لاک ڈاؤن اور کام نہ ملنے کی وجہ سے مزدور و کاریگر افراد کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم نامی ایک غیر سرکاری تنظیم اور مقامی باشندوں کے اشتراک سے ڈورو علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے ڈگری کالج میں رکھے گئے غیر مقامی باشندوں کےلئے مفت لنگر کا اہتمام کیا۔

یہ افراد ملک کے مختلف حصوں سے آکر اننت ناگ کے شاہ آباد علاقے میں قیام پذیر ہیں اور انتظامیہ کے احکامات کے بعد انہیں ایک ہی جگہ رکھا گیا ہے۔

تاہم ان افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے انکے لئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیے گئے، جسکی وجہ سے یہ لوگ طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔

انکی مشکلات اور پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی آبادی نے انکے لیے لنگر کا اہتمام کیا۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں غیر مقامی مزدوروں اور کاریگروں کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی افراد کی جانب سے کئی مقامات پر لنگروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.