ETV Bharat / state

اننت ناگ: ’پارکنگ کی عدم دستیابی ٹریفک جام کی اصل وجہ‘

قصبہ اننت ناگ میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ شدید ٹریفک جام کے سبب مسافروں کو منٹوں کا سفر طے کرنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 5:12 PM IST

اننت ناگ: ’پارکنگ کی عدم دستیابی ٹریفک جام کی اصل وجہ‘
اننت ناگ: ’پارکنگ کی عدم دستیابی ٹریفک جام کی اصل وجہ‘

قصبہ اننت ناگ میں گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ ٹریفک جام لگ رہا ہے۔ جس کے سبب عام لوگوں خاص طور سے بیماروں کو ہسپتال پہنچانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قصبہ میں پارکنگ سہولت کی عدم دستیابی کے سبب نجی گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیوں کو رابطہ سڑکوں کے کنارے پارک کرتے ہیں۔ خاص کر مہندی کدل سے اشاجی پورہ بائی پاس پر لوگ اپنی گاڑیوں کو غلط طریقہ سے پارک کرتے ہیں، جس کی وجہ سے آئے روز ٹریفک کی نقل و حمل میں رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔

وہیں، لال چوک، جنگلات منڈی، مٹن چوک و دیگر کئی گنجان بازاروں سے گزرنے والی رابطہ سڑکوں پر غلط پارکنگ اور رہڑی پٹری والوں کے تجاوزات سے روزانہ ٹریفک کی آمد و رفت کافی متاثر ہو رہی ہے۔ مذکورہ سڑکوں کا رابطہ ضلع اسپتال اور زچہ بچہ ہسپتال سے جڑا ہوا ہے۔ تاہم ٹریفک جام کے سبب مریضوں کو ہسپتال لے جانے یا سرینگر ریفر کرنے کے دوران کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔ نازک مریضوں کے راستے میں ہی دم توڑنے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔

اگرچہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ برس گنجان بازاروں میں موجود کئی سومو اسٹینڈز کو دوسری جگہ منتقل کر کے مذکورہ اسٹینڈز کو پارکنگ کی سہولت کے استعمال میں لایا گیا تھا، تاہم ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کے سبب معاملہ جوں کا توں نظر آ رہا ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ سے قصبہ اننت ناگ میں معقول پارکنگ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.