ETV Bharat / state

اننت ناگ: خالصہ کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ - کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا انعقاد

اننت ناگ میں خالصہ کرکٹ کلب کی جانب سے مٹن اسپورٹس اسٹیڈیم (ٹک باغ) میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا انعقاد کیا گیا۔

خالصہ کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ
خالصہ کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 8:30 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں خالصہ کرکٹ کلب کی جانب سے مٹن اسپورٹس اسٹیڈیم (ٹک باغ) میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ٹورنامنٹ میں وادی سے آئی ہوئی کئی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جب کہ خوشگوار ماحول میں کرکٹ میچ کا سبھی نے لطف اٹھایا۔

خالصہ کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ

اس موقع پر متھن سنگھ نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیوں نے شمولیت اختیار کی تھی، جب کہ آج کے اس ٹورنامنٹ میں شیر دل بارہمولا اور ایس سی سی اننت ناگ کے درمیان مقابلہ کھیلا گیا، اس میچ میں باہمولہ کی ٹیم نے سبقت حاصل کرکے جیت درج کی۔ جیت درج کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے ذریعہ ہم جسمانی طور پر فٹ رہ سکتے ہیں۔ کورونا وبا کے بعد ہم سب ایک ساتھ مل کر آج کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال ہم ایسے ہی ٹورنامنٹ کا اہتمام کرتے ہیں، جس میں وادی کے نوجوانوں میں کھیل کود کو لے کر کافی رجحان دیکھنے کو ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ کھیل ایک ایسی چیز ہے جس سے انسان کی صحت چست درست اور تندرس رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک: 12 جولائی سے ایمرجنسی نافذ

وہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کھیلوں سے بہت فائدہ ہے۔ آج کے نوجوان غلط کاموں میں ملوث ہو رہے ہیں، جب کہ کھیل کود ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے انسان کا تن اور من تندرست رہتا ہے اور اس طرح کے کھیل سے انسان غلط کاموں سے دور رہتا ہے۔

واضح رہے کہ خالصہ کرکٹ کلب ہر سال کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کرتا ہے اور آج اسی کے چلتے نویں ایڈیشن کے تحت رواں سال بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.