ETV Bharat / state

Officials Visit Sinthan Top: افسران نے لیا سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک کا جائزہ - سنتھن ٹاپ پر بھاری برفباری

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کو صوبہ جموں کے کشتواڑ ضلع سے جوڑنے والی سڑک سنتھن ٹاپ پر بھاری برفباری کے باعث کئی ماہ تک ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند رہتی ہے، تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے سڑک کو برفباری کے بعد جلد بحال کرنے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

افسران نے لیا سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک کا جائزہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 8:22 PM IST

افسران نے لیا سنتھن ٹاپ رابطہ سڑک کا جائزہ

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ایس ڈی ایم، کوکرناگ، سہیل احمد نے تحصیلدار لارنو سید معیظ قادری اور این ایچ آئی ڈی سی ایل(NHIDCL) کے عہدیداروں کے ہمراہ ڈکسم - سنتھن ٹاپ سڑک پر برف ہٹانے کے آپریشن کا مشترکہ طور پر جائزہ لیا۔ اس دوران ایس ڈی ایم کوکرناگ نے ایس ڈی ایم کی جانب سے برف صاف کرنے والی مشینوں کی بھی جانچ کی۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل کے عہدیداروں کو سخت ہدایات دی گئی کہ وہ سڑک کے دونوں اطراف برف باری کے فوراً بعد سڑک کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے جلد سے جلد صاف بحال کرنے کوشش کریں اور دو صوبوں کو جوڑنے والی اس سڑک کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے قابل بنانے کی تمام کوششیں جاری رکھیں۔

یہاں یہ بتانا مناسب ہے کہ کشتواڑ انتظامیہ اور کوکرناگ انتظامیہ کے افسران رابطہ میں رہتے ہیں تاکہ اس سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت اور برف صاف کرنے کے کام کے بارے میں دونوں اضلاع کے افسران وقت پر عوامی بہبود کے لیے فیصلہ لے سکیں۔ افسران کے باہمی اشتراک سے اور کوارڈینیشن کی وجہ سے اس سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت پر دوہری جانچ پڑتال انجام دی جا رہی ہے۔ وہیں عام لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے مقررہ وقت اور ٹائمنگ ایڈوائزری بھی جاری کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Construction Of Road in Sinthantop سنتھن ٹاپ شہراہ کے تعمیراتی ڈھانچے پر ناقص مواد کا استعمال

ایس ڈی ایم کوکرناگ نے ڈکسم میں چیک پوسٹ کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور فاریسٹ رینج آفیسر وائلو، ٹورسٹ پولیس ڈکسم، ایس ایچ او لارنو اور تحصیلدار لارنو کو چیک پوسٹ کے آپریشن کی سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وہیں اس حوالے سے تحصیلدار لارنو کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مشترکہ کوآرڈینیشن کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں اور متعلقہ محکموں پر مذکورہ سڑک پر کسی بھی حادثے کو روکنے کے لیے ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا۔ سب ڈویژن انتظامیہ کوکرناگ کی کوشش ہے کہ سنتھن کشتواڑ روڈ پر ٹریفک کو آسانی سے گزرنے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

ادھر، لوگوں نے انتظامیہ کی اس کوشش کی سراہنا کی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب بھی موسم خراب ہوا کرتا تھا اُس وقت مذکورہ سڑک تقریباً چھ ماہ تک بند رہتی تھی، تاہم گزشتہ دو تین برسوں سے اننت ناگ کشتواڈ رابطہ سڑک قلیل مدت کے لئے ہی ٹریفک کی آواجاہی کے لئے معطل کی جاتی ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ اب یہ سڑک چند دنوں تک ہی بند ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں مذکورہ سڑک پر برف ہٹانے کا کام نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں بھی جاری رہتا ہے جو کہ کافی خوش آئند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.