اننت ناگ: ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ کی جانب سے قوانین کی پاسداری، ملزمین کے حقوق اور جوینائل جسٹس کے حوالے سے ایک اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں وکلاء کے علاوہ پولیس افسران و دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقعے پر پولیس افسران اور وکلاء کو قوانین کے تحت ملزمان و گرفتار شدگان افراد، بچوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی دی گئی اور آئین کی رو سے پیشہ ور طریقوں سے کام کرنے کی بھی تلقین کی گئی۔
اس حوالے سے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ کی جانب سے پولیس افسران، جے جے بی اور سی ڈبلیو سی کے اراکین کے لیے اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں بچوں کے حقوق، گرفتاری اور ریمانڈ کے مرحلے پر ملزم کو قانونی مدد، و قانونی لوازمات پر گفت و شنید ہوئی ۔تقریب کی صدارت سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ تبسم قادر نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اننت ناگ فیضان حق اقبال نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ خصوصی موبائل مجسٹریٹ اننت ناگ سرفراز نواز، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اننت ناگ دیپکا ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ حمید اللہ نائیک، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ملک مظفر احمد، اسسٹنٹ لیبر کمشنر اننت ناگ،ڈپٹی چیف ایل اے ڈی سی اننت ناگ ذاکر حسین لون،اسسٹنٹ ایل اے ڈی سی اننت ناگ ادریس ماگرے بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: Seminar on Legal Rights of Women: اننت ناگ میں حقوق نسواں پر سمینار کا انعقاد
پروگرام میں اس کے علاوہ ضلع کے تقریباً تمام تھانہ انچارج آئی ای اوز اور دیگر پولیس اور وکلاء موجود رہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ تبسم قادر نے نے وکلاء اور پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ریمانڈ پر لینے سے پہلے ملزم کے قانونی لوازمات کا بھر پور خیال رکھے، کیونکہ اکثر بیشتر کیسز میں قانونی لوازمات کو خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔