ETV Bharat / state

اننت ناگ کے شانگس میں جن ابھیان پروگرام

ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے آج چھترگل اور نوگام شانگس کے سی ڈی بلاکس میں جن ابھیان پروگرام کا انعقاد کیا جس میں عوام، اوقاف، بی ڈی سی چیئرپرسن ، پنچوں ، سرپنچوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اننت ناگ کے شانگس میں جن ابھیان منعقد
اننت ناگ کے شانگس میں جن ابھیان منعقد
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 7:12 PM IST

تفصیلات کے مطابق عوامی نمائندوں نے آبپاشی، پہلگام روڈ ، نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب، محکمہ سیاحت کو چٹپال میں 65 کنال کاہ چرائی اراضی کی منتقلی، پینے کے پانی، سڑکوں کے لیے زمین کے علاوہ دیگر مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھے۔

اننت ناگ کے شانگس میں جن ابھیان منعقد

مقامی لوگوں نے سڑکوں کی مرمت، یو ایس جی، ایکس رے، پی ایچ سی چھترگل کے لیے ایمبولینس، نئی بینک شاخوں کا افتتاح، اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب، آدھار کارڈز کا اجراء، گولڈن ہیلتھ کارڈز، تعمیراتی مزدوروں کی رجسٹریشن، جاب کارڈز، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، اولڈ ایج پنشن، بیوہ پنشن، آبپاشی کے لیے حفاظتی باندھ کی تعمیر، بجلی کی فراہمی، راشن، سڑک کنیکٹیویٹی، صحت، تعلیم، منریگا کی زیر التواء کام کی ذمہ داریاں اور متعد مسائل حکام کے سامنے پیش کیا

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے مختلف بلاکس کا دورہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر، اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا نے لیفٹننٹ گورنر کے ذریعہ شروع کیے گئے جان ابھیان پروگرام کے بارے میں مختصر تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاک سطح کی مہم کے انعقاد کا مقصد عوامی سطح تک رسائی، حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں اور ان پر عمل درآمد کے بارے میں عام لوگوں کو جانکاری فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے پروگرام میں موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کے مسائل اور مطالبات کو مقررہ وقت کے اندر حل کریں۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی نے ضلع میں چل رہی اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔

ڈی ڈی سی نے منشیات کے عادی افراد کے خلاف کاروائی کرنے پر بھی زور دیا اور اس پر قابو پانے کے لیے سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں سے تعاون کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے انجینئروں کو فلٹریشن پلانٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی جو پچھلے 06 سالوں سے غیر فعال ہے۔

انہوں نے افسران کو مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت مستفید افراد کی رجسٹریشن کے لئے رجسٹریشن کیمپ لگانے کی بھی ہدایت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.