کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد Ghulam Nabi Azad In Kokernag نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ایک ایسی ریاست ہے، جس کو پوری دنیا میں جانا جاتا ہے، تاہم 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت کی جانب سے اسی ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، جو دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے کوکرناگ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''جب تک جموں وکشمیر Jammu and Kashmir کا ریاستی درجہ بحال JK Statehood نہیں ہوگا، ہم بر سر جدوجہد رہیں گے۔''
یہ بھی پڑھیں :
انہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں زمانۂ قدیم جیسی صورتحال ہے، لوگوں کے دل مجروح ہوگئے ہیں ان کے چہروں پر غم کے آثار نمایاں ہیں اور ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اُس مایوسی کو دور کرنے کے لئے ہم پُر عزم ہیں، اور آخری سانس تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔