ETV Bharat / state

ڈی سی اننت ناگ کی ڈی ڈی سی ممبران کے ساتھ میٹنگ - مالی معاونت

فارسٹ رائٹس ایکٹ سے متعلق ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی گئی جس میں ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران نے بھی شرکت کی۔

ڈی سی اننت ناگ کی ڈی ڈی سی ممبران کے ساتھ میٹنگ

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 7:27 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں نو منتخب ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کا مقصد فارسٹ رائٹس ایکٹ کے تحت درجہ فہرست قبائلی اور پہاڑی رہائشیوں کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینا تھا۔

ڈی سی اننت ناگ کی ڈی ڈی سی ممبران کے ساتھ میٹنگ

اس موقع پر ڈی سی نے بلاک ڈیولپمنٹ افسران سے کہا کہ وہ ہر پنچایت سے 10 سے 15 ممبروں کے ساتھ فارسٹ رائٹس کمیٹیاں تشکیل دینے کے لئے گرام سبھا طلب کریں جس میں کم از کم دوتہائی ممبر شیڈول ٹرائب ہوں گے اور ایسے ممبروں میں سے ایک تہائی سے کم خواتین نہیں ہونی چاہئیں۔

میٹنگ میں مزید کہا گیا کہ فارسٹ رائٹس کمیٹی ایک چیئر پرسن اور سیکریٹری کے منتخب کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی اور بعد ازاں سب ڈویژنل سطح کی کمیٹی سے آگاہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: فارسٹ رائٹ ایکٹ کے حوالے سے ڈوڈہ میں میٹنگ

ڈی سی نے مختلف محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مختلف شعبہ جات کے تحت ایک جامع تشخیصی پروگرام تیار کریں اور پنچایتی سطح کے تحت آگاہی پروگرام منعقد کریں تاکہ ضرورت مند افراد مالی معاونت اور مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.