کوکرناگ: کوکرناگ کے ڈکسم رینج کے کھارپیٹھ علاقہ کی جنگلاتی اراضی کمپارٹمنٹ نمبر 31 اور 32 میں اچانک آج شام آگ لگ گئی Fire in Larnoo Forest۔ آگ نے آناً فاناً جنگل میں موجود کئی درختوں کو اپنی زد میں لیا۔ آگ سے جنگل کے وسیع علاقہ کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کے ملازمین آگ پر قابو پانے کے لیے کافی دیر بعد پہنچے۔
محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے وادی میں تیز دھوپ کے نتیجے میں جنگلات اراضی میں خشکی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے جنگلوں میں آگ لگنا عام بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے رہائشیوں نے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابو پانے کی جی توڑ کوششیں کی یے۔ تاہم اندھیرا ہونے کے سبب ابھی تک نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ سے جنگل کے وسیع علاقہ کو نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں:
تحصیل لارنو کے کھارپیٹھ علاقہ کے مقامی نوجوان جنگل میں لگی آگ کو بجھانے میں آخری اطلاع ملنے تک مصروف تھے۔مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات پر الزام لگایا کہ جنگلات کے ملازمین جنگل آگ کو بجھانے میں ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سبز سونے کے تحفظ کے لیے وہ پرعزم ہیں اور اس کو بچانے کے لیے وہ کمر بستہ ہیں۔