ETV Bharat / state

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی نے تیندوے کو کچل دیا - urdu news

وائلڈ لائف وارڈن اننت ناگ عبدالرؤف زرگر سے اس معاملے کو لے کر جب فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ایک ٹیم جائے واردات پر بھیج دی گئی ہے۔

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی نے تینوے کو کچل دیا

author img

By

Published : Dec 27, 2020, 1:50 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ سے محض دو کلومیٹر کی دوری پر واقع سیمتھن علاقے کے ڈونی پورہ میں گزشتہ شب ایک چیتے کے بچے کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر دیر رات تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر چیتے کا بچہ ہلاک ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جب انہوں نے صبح سویرے چیتے کے بچے کو خون میں لت پت پایا تو اُنہوں نے فوراً محکمہ وائلڈ لائف کو اس کی اطلاع دی۔

وائلڈ لائف وارڈن اننت ناگ عبدالرؤف زرگر سے اس معاملے کو لے کر جب فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ایک ٹیم جائے واردات پر بھیج دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم موقع پر جا کر اس جگہ کی نشاندہی کرے گی اور چیتے کی لاش کو مناسب ایس او پیز کے تحت دفن کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.