اعداد و شمار کے مطابق دچھنی پورہ بلاک میں ووٹرز کی کل تعداد 44 ہزار 684 ہے اور دچھنی پورہ بلاک کے مختلف مقامات پر کئی پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
ڈی ڈی سی انتخابات کو پرامن طریقہ سے انجام دینے کے لیے تمام پولنگ مراکز کے اطراف سکیوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر ای ٹی وی نمائندہ سے خاص بات چیت کرتے ہوئے نیشنل کانفرینس کے سینئر رہنما اور ضلع صدر محمد الطاف کلو کا کہنا ہے کہ لوگ اطمینان سے اپنے جمہوری حق کا استعمال کر رہے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ رائے دہندگان گذشتہ سال کے مرکز کے فیصلے کے خلاف کرارا جواب دیں گے۔
پی اے جی ڈی اتحاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ضلع صدر کا کہنا ہے کہ دچھنی پورہ اور ہلر علاقوں میں تھوڑی الجھن ہے، البتہ پیپلز الائنز فار گپکار ڈکلیئریشن کا اتحاد برابر قائم ہے۔
واضح رہے کہ دچھنی پورہ ڈی ڈی سی سیٹ کے لیے پی ڈی پی نے اپنے امیدوار عبدل غنی شیر گوجری کو میدان میں اتارا ہے جبکہ مذکورہ سیٹ کے لیے نیشنل کانفرینس نے نثار احمد میر کو کمان سونپی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پی اے جی ڈی کے اتحاد پر کئی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔