جنوبی ضلع اننت ناگ میں امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کی بھر پور کوشش جاری ہے۔
جہاں امیدوار گھر گھر جاکر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں وہی روڈ شو و انتخابی جلسوں کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔
حلقہ انتخاب کوکر ناگ کے بلاک لارنو سے آزاد امیدوار ساجدا بیگم کے شوہر ہارون رشید نے آج ووٹرز سے اپیل کی کہ ان کے حق میں ووٹ دیں۔تاکہ وہ اپنے علاقے کی درست طریقہ نمائنگی کر سکیں۔
اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر وہ اس انتخاب میں جیت گئیں تو وہ لوگوں کے مفاد کے لئے کام کریں گی۔
اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر وہ فتح ہوتی ہیں تو سب سے پہلے سڑک، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات پر کام کیا جائے گا۔
اُنہوں نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے اور اور لوگوں سے درخواست کی کہ عوام ان کے انتخابی نشان پرمہر ثبت کرکے کامیاب بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ 5 اگست 2019 کے بعد یہ پہلا انتخاب ہے جس میں علاقائی اور قومی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔
حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دیوسو علاقہ سے تعلق رکھنے والی منیرہ اختر نے آزاد اُمیدوار کے بطور لارنو بلاک سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی ڈی سی انتخابات سے قبل جہاں مختلف پارٹیوں کی طرف سے عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش جاری ہے وہی منیرہ بھی اپنی طرف سے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے آمادہ کر رہی ہیں۔
منیرہ کا کہنا ہے کہ گجر بکروال طبقے کے ساتھ ہمیشہ استحصال کیا گیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اُٹھائےجائیں، تاکہ اس طبقہ کی پسماندگی دور ہوسکے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں خود گجر طبقے سے تعلق رکھتی ہوں اور اس طبقے کی آواز بن کر ابھرنا چاہتی ہوں۔
اس موقعے پر اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گجر بکروال طبقے کی آبادی لاکھوں کی تعداد میں ہے ۔
انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ طبقہ آج بھی سخت مشکلات سے دوچار ہے۔
اس موقعے پر انھوں نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے اور لوگوں سے درخواست کی کہ عوام ان کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کرکے کامیاب بنائیں۔
جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں ڈی ڈی سی انتخابات کی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے اور کئی امیدواروں کی جانب سے عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش جاری ہےجس کے لئے ڈی ڈی سی اُمیدوار لوگوں کے پاس جا کر انکو مختلف قسم کا بروسہ دلا رہے ہیں۔
اسی ضمن میں حلقہ انتخاب کوکر ناگ کے بلاک کوکرناگ سے آزاد امیدوار پروینہ اختر نے اپنے کارکنان کے ساتھ آج ناسازگار موسم کے باوجود گھر گھر جاکر لوگوں سے ان کے حق میں ووٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر وہ ڈی ڈی سی انتخاب میں جیت گئیں تو وہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گی۔
مزید پڑھیں:'کشمیر میں بی جے پی کا جھنڈا لہرائے گا'
انہوں نے کہا کہ بلاک لارنو میں بنیادی سہولیات کا کافی فقدان ہے جس کی وجہ سے اُنہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی کا فارم بھرا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے تعمیر وترقی کے نام پر لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور لوگوں سے درخواست کی کہ عوام ان کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔