ETV Bharat / state

اننت ناگ: لال چوک کا فاؤنٹین خستہ حالی کا شکار - پانی کے فوارے نصب کئے گئے

لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے فاؤنٹین کی مرمت پر کوئی بھی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

fountain
فونٹین خستہ حالی
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 3:40 PM IST

ضلع اننت ناگ کا دل کہلانے والے لال چوک میں موجود فاؤنٹین خستہ حالی کا شکار ہے۔ تاریخی ضلع اننت ناگ کے لال چوک کو دیدہ زیب بنانے کے لئے محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے فاؤنٹین کو لال چوگ کے بیچ تعمیر کیا گیا تھا، جس پر 38 لاکھ کی رقم خرچ کی گئی تھی۔

فونٹین خستہ حالی

قیمتی پتھروں سے تعمیر کیے گئے فاؤنٹین کے ارد گرد پانی کے فوارے نصب کئے گئے تھے۔ جو لال چوک کی رونق کو دوبالا کرتے تھے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کے سبب موجودہ وقت میں فونٹین خستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ فاؤنٹین کے گولائی والے حصہ سے کئی جگہوں پر پتھر نکل چکے ہیں۔ وہیں، فاؤنٹین میں نصب پانی کا فوارہ بے کار ہو چکا ہے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے فاؤنٹین کی مرمت پر کوئی بھی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ فاؤنٹین کے اندر گندہ پانی اور کوڑا کرکٹ جمع ہو گیا ہے۔ لیکن متعلقہ حکام فونٹین کو صاف کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: لیسو میں کھیل کود کی سہولیات کا فقدان

ادھر میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے کہا کہ فاؤنٹین کی وجہ سے لال چوک میں جگہ کی تنگی پیدا ہو گئی ہے۔ جس کے سبب وہاں پر ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ لہذا مذکورہ فاؤنٹین کو منہدم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور اس جگہ پر ایک خوبصورت گھنٹہ تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.