اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے کچھ مہاجر کشمیری پنڈت کنبوں نے آج لیفٹنٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے ملاقات کی اور انہیں رہائش اور دیگر سہولیات کے حوالے سے اپنا میمورنڈم پیش کیا۔
کشمیری پنڈتوں کا کہنا ہے کہ کمشنر نے انہیں بازآباد کاری پالیسی کے تحت ویسو میں رہائش کے انتظامات کیے۔ تاہم بعض وجوہات کی بنیاد پر انہیں ابھی تک سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے، جبکہ مبینہ طور پر ان کے لیے بنی عمارتوں پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے رہائشی سہولیات فراہم کرنے کی بات کہی۔ ایک کشمیری پنڈت خاتوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دس سال سے کرایہ کے کمروں میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر گورنمنٹ نے ان کواٹر الاٹ کیے مگر ان میں غیر قانونی طور پر کچھ خود غرض افراد نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ہمیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے لیفٹنٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ ہمیں رہنے کے لیے جو کواٹر الاٹ گئے ہیں اس میں رہنے کی اجازت دی جائے۔
پنڈتوں نے گورنر انتظامیہ سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ وہ جائز اور ناجائز طریقے کو دیکھے اور سمجھے کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہے۔
وہیں، اور ایک کشمیری پنڈت نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر انتظامیہ جلد از جلد ان کی باز آباد کاری کرنے کے لیے کوشش کرے۔