اس جائزہ میٹنگ میں جل شکتی، صحت، پی ڈی ڈی کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران موجود تھے۔ اجلاس میں اس بات کی جانکاری دی گئی کہ محکمہ پی ڈی ڈی، جل شکتی، صحت اور دیگر محکموں کے لئے مختلف اسکیموں کے تحت ضلع میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے 59 کاموں کو منظوری دی گئی ہے۔ اُن 59 کاموں میں اب تک 40 ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ باقی دیگر کام مختلف مراحل میں جاری ہے۔
مزید پڑھیں: دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان مارچ میں ہوگا
متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام جاری کاموں میں تیزی لائیں، انہیں جلد سے جلد مکمل کریں اور جن کاموں میں تاخیر میں ہو رہی ہے، ان میں تاخیر کی وجوہات پیش کریں۔