ETV Bharat / state

اننت ناگ: ضلع انتظامیہ کی جانب سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی - strict action against absent government employees

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سرکاری دفاتر میں ملازمین و افسران کی صد فیصد حاضری کے لیے ڈی سی نے سیکوٹرل افسران سے ماتحت ملازمین کی نگرانی اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائے جانے کے احکامات صادر کیے۔

اننت ناگ: ضلع انتظامیہ کی جانب سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 9:10 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور متعلقہ سب ڈویژنل مجسٹریٹس کی سربراہی میں سرکاری ملازمین سے متعلق حاضری مانیٹرنگ اسکواڈ تشکیل دئے۔

اسکواڈز نے ضلع کے مختلف سرکاری دفاتر کا معائنہ کیا اور غیر حاضر ملازمین کی رپورٹس ڈپٹی کمشنر کو ارسال کیں۔

غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی نے غیر حاضر افسران اور ملازمین سے ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم دیا تاکہ ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں صد فیصد حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: کروڑوں روپے صرف کرنے کے باوجود سیاحتی پارک چراگاہ میں تبدیل

انہوں نے کہا کہ غیر حاضری کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ضلع میں نظم و ضبط اور وقت کی پابندی نافذ کی جائے گی۔

ڈی سی نے سیکٹورل افسران سے کہا کہ وہ ماتحت افسران اور اداروں کی حاضری کی سختی سے نگرانی کریں تاکہ عوام کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.