ETV Bharat / state

’انتظامیہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مستعد‘ - کشمیر

ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ بشیر احمد ڈار نے کہا کہ ضلع میں اس وقت تقریبا تین ہزار غیر ریاستی مزدور موجود ہیں جن کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

dc anantnag
’انتظامیہ لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مستعد‘
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 8:07 PM IST

انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی مزدوروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے، جس کے تحت انہیں چاول، دال، آٹا، چینی، تیل و دیگر کئی ضروری اشیاء خوردنی کی تقسیم کاری کا سلسلہ جاری ہے۔

’انتظامیہ لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مستعد‘

ڈار نے کہا کہ لاک ڈاون اور سرحدیں سیل ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے طلبہ کو فی الحال یہاں نہیں لایا جا سکتا ہے، لہذا ان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی جگہ نہ چھوڑیں اور لاک ڈائون کو کامیاب بناکر کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے میں سرکار کی مدد کریں۔

تاہم ڈار کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی طالب علم کو کوئی بھی مشکلات در پیش آرہی ہیں تو وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئیں ہیلپ لائن نمبرات پر رابطہ کرکے اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈار نے کشمیر سے باہر پھنسے طلباء کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی اولاد سے متعلق کسی بھی شکایت کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کر سکتے ہیں تاکہ ضلع انتظامیہ کشمیری طالبعلموں کو ہر ممکن مدد پہنچانے کے لیے وہاں کی مقامی انتظامیہ سے رابطہ قائم کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.