ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Preparation: ڈی سی اننت ناگ نے قاضی گنڈ میں امرناتھ یاترا کیمپوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : May 23, 2022, 6:29 PM IST

ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے امرناتھ یاتریوں کے لیے قاضی گنڈ میں قائم کیے جا رہے کیمپوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے تمام تر لازمی انتظامات اور حفاظت کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کی۔ رواں برس یاترا 30 جون سے شروع ہوگی اور 11 اگست کو ختم ہوگی۔ Amarnath Yatra Preparation

dc anantnag dr singla inspects arrangements at yatra camps in qazi gund
ڈی سی اننت ناگ نے قاضی گنڈ میں امرناتھ یاترا کیمپوں کا جائزہ لیا

اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ایف سی آئی گودام میر بازار اور اخروٹ فیکٹری قاضی گنڈ میں امرناتھ یاتریوں کے لئے قائم کئے جا رہے کیمپوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انھوں نے ان مقامات پر جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر سنگلا نے ان مقامات پر یاتریوں کے لیے پانی اور بیت الخلاء کی سہولیات، یاترا سے وابستہ مختلف محکموں کے قیام گاہوں اور رہائش کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ Amarnath Yatra Preparation

اس دوران ڈاکٹر سنگلا نے کیمپوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے، پارکنگ کی جگہ کی دستیابی، پینے کے پانی کی دستیابی لنگر و دیگر ضروری انتظامات کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام تر لازمی انتظامات کو یقینی بنانے کے علاوہ حفاظت کے معقول اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ نوڈل افسران کو کیمپوں کے اندر یاتریوں کی نقل و حرکت کا تفصیلی منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سی پی او ، اے سی ڈی اننت ناگ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.