ETV Bharat / state

اننت ناگ: رمضان میں بجلی کی بلاخلل سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے ڈی سی آفس میں ہفتہ کو ایک میٹنگ منعقد کی جس میں انہوں نے افسران سے ضلع ماہ رمضان میں بجلی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اننت ناگ: رمضان میں بجلی کی بلاخلل سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت
اننت ناگ: رمضان میں بجلی کی بلاخلل سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 4:34 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ڈی سی آفس میں ہفتہ کو منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سرکاری افسران کو ہدایت دی کہ وہ عدالتی معاملات، ٹھیکہ داری اور معاوضے سے جڑے تمام معاملات کو فوری طور حل کریں اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام میں سرعت لائیں تاکہ مقررہ مدت کے اندر تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔

اننت ناگ: رمضان میں بجلی کی بلاخلل سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت

میٹنگ کے دوران ڈی سی اننت ناگ نے محکمہ بجلی کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماہ رمضان کے متبرک ایام کے پیش نظر بجلی تخفیف کو کم کریں اور خاص کر افطاری اور سحری کے اوقات میں بجلی کی معقول سپلائی کو یقینی بنائیں، تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے متعلقہ محکمہ کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرتے ہوئے محکمہ مال کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں بجلی محکمہ کی بھرپور مدد کریں۔

اس میٹنگ میں محکمہ بجلی کے ایگزیکٹو انجینئر، محکمہ مال کے افسران کے علاوہ تحصیلدار صاحبان بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.