اننت ناگ کے کولگڈ اچھہ بل میں کپاس کے کارخانے میں اچانک آگ لگ گئی۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کلگڈ اچھہ بل میں ایک کپاس کے کارخانے میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح نذیر احمد زگو کی کاٹن انڈسٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیم، مقامی افراد اور پولیس کی سخت کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آگ لگنے سے ایک مکان خاکستر
آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم کارخانے میں کافی کپاس موجود تھا جو آگ لگنے سے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔