ETV Bharat / state

Civilian shot Dead in Anantnag اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ادھمپور کا شہری ہلاک

جنوبی ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ادھمپور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں شہری کی موت واقع ہوئی۔

civilian-shot-dead-in-anantnag-police
علامتی تصویر
author img

By

Published : May 29, 2023, 11:03 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقہ کے قریب نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شخص پر فائرنگ کی۔ اس حملہ میں مذکورہ شخص شدید زخمی ہوا جنہیں فوری طور جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا۔ تاہم دوران علاج مذکورہ شخص نے دم توڑ دیا۔ متوفی کی شناخت ضلع ادھمپور کے دیپو کے طور پر ہوئی۔

civilian-shot-dead-in-anantnag-police
اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ادھمپور کا شہری ہلاک

تفصیلات کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے پیر کی رات کے تقریباً 10 بجے ایک شخص پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے ساتھ ہی وہ خون میں لت پت نیچے گر گیا، شدید زخمی حالت میں اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بتایا جارہا ہے کہ متوفی اننت ناگ میں جنگلات منڈی کے قریب ایک تفریحی پارک میں ایک نجی سرکس میں کام کر رہا تھا۔ متوفی کی شناخت ادھمپور کے رہنے والے دیپو کے طور پ ہوئی ہے۔ واقعہ انجام دینے کے بعد حملہ آور موقعہ سے فرار ہو گئے۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

وہیں کشمیر پولیس زون نے واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اننت ناگ کے جنگلات منڈی کے قریب تفریحی پارک میں پرائیویٹ سرکس میلے میں کام کرنے والے دیپو نامی شہری پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی۔ زخمی شکص کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے ٹیوٹ میں مزید لکھا کہ اس حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Suspects Seen in Poonch مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد پونچھ میں تلاشی آپریشن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.