ETV Bharat / state

BJP Trianga Rally in Anantnag: 'ترنگا قوم کی امانت ہے، کسی پارٹی  کی جاگیر نہیں'

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 5:08 PM IST

آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن بھارت بھر میں بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی اس حوالے سے کئی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ ان دنوں ہر ضلع میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کر کے لوگوں میں قومی جذبہ پیدا کر رہی ہے۔ Tiranga Rallies in Kashmir

bjp held trinaga rally in anantnag
ترنگا قوم کی امانت ہے نہ ہی کسی پارٹی  کی جاگیر

اننت ناگ: پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز ہوگیا ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آج ہر گھر ترنگا مہم کے تحت بھارتہ جتنا پارٹی نے ریلی کا انعقاد کیا۔ اس ریلی میں بی جے پی کے سیکنڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی میں ضلع اننت ناگ کے بی جے پی کے کئی سینیئر رہنما بھی شریک ہوئے۔ ریلی کھنہ بل سے شروع ہو کر کے پی روڈ سے گزری۔ ریلی میں شامل پارٹی کارکنوں نے ملک کے حق میں نعرے بلند کیے اور رقص بھی کیا۔

ریلی میں شامل بی جے پی رہنماؤں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ترنگا کے خلاف بولنے والوں کو آج سمجھ آیا ہوگا کہ کشمیر میں ترنگا اٹھانے کے لیے کتنے ہاتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا قوم کی امانت ہے، کسی پارٹی کی جاگیر نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:

بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام 'ہر گھر ترنگا' مہم آج شروع ہوئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا۔ اس مہم کے تحت لوگوں کو اپنے اپنے گھر پر ترنگا لہرانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ آزادی کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت شروع کی گئی یہ مہم 15 اگست تک جاری رہے گی۔ Amit Shah Hoisted Tricolor at Home

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے ہر گھر ترنگا تحریک کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اس سال جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں تو ہر گھر ترنگا تحریک کو مضبوط کریں۔ ترنگا لہرائیں یا 13 اور 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں اس کی نمائش کریں۔ یہ تحریک قومی پرچم کے ساتھ ہمارا تعلق گہرا کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.