ETV Bharat / state

کوکرناگ: ناقص بجلی کے ترسیلی نظام سے لوگ مایوس

ضلع اننت ناگ کے چکہ گوہن، کوکرناگ علاقے میں بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے، بجلی کی ترسیلی لائنیں اور کھمبے کافی بوسیدہ ہو چکے ہیں، جو کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتے ہیں۔

کوکرناگ: ناقص بجلی کے ترسیلی نظام سے لوگ مایوس
کوکرناگ: ناقص بجلی کے ترسیلی نظام سے لوگ مایوس
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 12:20 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے چکہ گوہن، کوکرناگ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں بجلی کا ترسیلی نظام خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے، جس کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوکرناگ: ناقص بجلی کے ترسیلی نظام سے لوگ مایوس

لوگوں کا کہنا ہے کہ بیشتر بجلی کے کھمبے انہوں نے از خود نصب کئے ہیں، جبکہ کئی مقامات پر بجلی کی ترسیلی لائنیں مختلف درختوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ہیں، جو کافی بوسیدہ ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خراب موسم خصوصا برفباری کے دوران لوگوں کی جانب سے نصب کیے گئے بجلی کے عارضی کھمبے اکھڑ جاتے ہیں جس کے باعث موسم سرما میں علاقہ بجلی سے محروم ہو جاتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ بجلی کے ناقص نظام کے سبب علاقے میں کئی بار حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ سے کئی بار بجلی کے نظام کو درست کرنے کی گزارشات کے باوجود علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جی ایم سی اننت ناگ میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس طلبہ کا احتجاج

ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ معاملہ محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کے نظام کو درست کرنے کے لئے محکمہ کی جانب سے باربڑ وائر اسکیم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے تحت چگہ گوہن، کوکرناگ میں بجلی کی خستہ حالت کو عنقریب ہی دور کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.