ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک - ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں سڑک حادثے کے دوران کار ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔

بجبہاڑہ: سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
بجبہاڑہ: سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 6:05 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جبلی پورہ، بجبہاڑہ میں پیر کی دوپہر دلدوز سڑک حادثے میں ایک کار ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔

یہ حادثہ جبلی پورہ علاقے کے قریب نیو بائی پاس روڑ پر اس وقت رونما ہوا، جب ایک ٹرک اور آلٹو کار کے مابین ٹکر کے نتیجے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

راہگیروں نے ڈرائیور کو فوری طور ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:

اننت ناگ: نالہ سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد

فوت ہونے والے شخص کی شناخت لیتہ پورہ، پلوامہ کے رہائشی ریاض احمد وانی ولد شعبان وانی کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.