ETV Bharat / state

اننت ناگ: جعلی تقرری معاملے میں 20 ملزمان کے خلاف چالان پیش - بیانات بھی قلمبند

میونسپل کمیٹی کوکرناگ میں جعلی تقرریوں کے معاملے میں کرائم برانچ (کشمیر) نے 20 افراد کے خلاف اننت ناگ کی اینٹی کرپشن کورٹ میں چالان پیش کیا۔

اننت ناگ: جعلی تقرری معاملے میں 20ملزمان کے خلاف چالان پیش

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 11:26 AM IST

کرائم برانچ کشمیر نے میونسپل کمیٹی کوکرناگ میں جعلی تقرریوں کے معاملے پر ایف آئی آر نمبر 22/2011 U / S 420،467،468،471،201،120-B RPC r / w 5 (1) d، 5 (2) پی سی ایکٹ میں 20 ملزمان کے خلاف اسپیشل جج اینٹی کرپشن اننت ناگ کی عدالت کے روبرو چالان پیش کیا۔

کرائم برانچ کشمیر کو عدالتی حکم نامہ موصول ہوا تھا جس میں ان تقرریوں سے متعلق معلومات حاصل کیے جانے کی ہدایت دی گئی تھی کہ کیا یہ تقرریاں جموں و کشمیر کی سول سروسز (درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) قواعد 1956 کے تحت بھرتی کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہیں یا نہیں۔

تفتیش کے دوران اس ضمن میں مشتمل ریکارڈ کو ضبط کر لیا گیا ہے اور حقائق سے واقف افراد کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے۔ ضبط شدہ ریکارڈ اور ملزمان کے بیانات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزم نمبر 1 دوست محمد خان جون 1996 سے مارچ 2000 تک ایڈمنسٹریٹر نوٹیفائیڈ ایریا کمیٹی (این اے سی) کوکرناگ کا چارج سنبھال رہا تھا۔ ریکارڈ کے مطابق کئی افراد کو مختلف عہدوں پر فائز کیا گیا تھا، جن عہدوں پر تقرری کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ان پر ملزم نمبر 1 کے ذریعہ دستخط کئے گئے ہیں۔

تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایس آر او 528 کے 1974 کے سیکشن 52 کے مطابق ملزم دوست محمد خان کو ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ملازمین کی تقرری کرنے کا اختیار دیا گیا تھا لیکن ملزم دوست محمد خان نے یہ تقرری کرتے وقت ایس آر او 528 مورخہ 21.10.1974 کے مطابق اصولوں اور ہدایات پر عمل نہیں کیا تھا۔

کرائم برانچ نے جن ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا ہے ان کے نام مندرجہ ذیل ہے۔

  1. دوست محمد خان ولد نور خالق خان ساکنہ چٹی سنگھ پورہ، اننت ناگ، سابق ایڈمنسٹریٹر کوکرناگ (اہم ملزم)
  2. نذیر احمد داس، آئی سی اسٹیبلشمنٹ، مردہ (اہم ملزم)
  3. محمد حسین نندہ ولد محمد شعبان ساکنہ کھنہ بل، اننت ناگ
  4. محمد شفیع خان ولد دوست محمد خان ساکنہ چٹی سنگھ پورہ، اننت ناگ
  5. محمد ایوب ماگرے ولد عبد الغنی ماگرے ساکنہ کامڈ، اننت ناگ
  6. ایجاز حسین ملک ولد غلام احمد ملک ساکنہ سیر ہمدان، اننت ناگ
  7. شبیر احمد گنائی ولد غلام حسن گنائی ساکنہ روہوم پپیِ بل
  8. محمد یوسف میر ولد عبد الرحمان میر ساکنہ کانجکولہ، کولگام
  9. محمد فاروق بٹ ولد محمد سبحان ساکنہ ساگم، ہیرگام، کوکرناگ
  10. بشیر احمد آگو ولد اسداللہ آگو ساکنہ کٹ پورہ، ناگم صوف شالی، کوکرناگ
  11. توقیر احمد ڈار ولد عبد المجید ڈار ساکنہ بوژو، کوکرناگ، اننت ناگ
  12. محمد اشرف لون ولد عبد الغنی ساکنہ لیسو، برنر، لارنو
  13. عبد الغنی میر ولد ثناء اللہ میر ساکنہ واندیلگام، کوکرناگ
  14. عادل حسین شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکنہ بڈر، کوکرناگ
  15. غلام محمد میر ولد عبد الکبیر میر ساکنہ زنگل پورہ، کولگام
  16. محمد ایوب بٹ ولد عبد الرحمن بٹ ساکنہ بٹگنڈو، ڈورو، اننت ناگ
  17. غلام محی الدین ڈار ولد عبد الرحمن ڈار ساکنہ زنگل پورہ، کولگام
  18. داؤد احمد میر ولد عبد الرزاق میر ساکنہ بوگام، کولگام
  19. سلیم احمد گنائی ولد عبد الغنی ساکنہ ترال، پلوامہ
  20. غلام احمد بٹ ولد غلام قادر بٹ ساکنہ کھلہار، کوکرناگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.